نئے پاسپورٹس میں جدید سیکیورٹی فیچرز شامل
اسلام آباد: محکمہ پاسپورٹس نے اعلان کیا ہے کہ نئے پاسپورٹس میں جدید سیکیورٹی فیچرز شامل کر دیے گئے ہیں۔ اب پاسپورٹ میں والد اور والدہ دونوں کے نام درج ہوں گے، جبکہ ویزا صفحات پر مختلف صوبوں کی تاریخی عمارات کی تصاویر بھی شامل کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کی ترقی کیلئے عوامی مفاد پر مبنی منصوبے جاری ہیں
محکمہ کے مطابق وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد نئی پاسپورٹ بک لیٹس کی چھپائی شروع کر دی گئی ہے۔ نئے فیچرز کا مقصد پاسپورٹس کو جدت اور بین الاقوامی معیار کے مطابق محفوظ بنانا ہے۔ تاہم، پاسپورٹ میں اس کے علاوہ کسی بھی قسم کی دیگر تبدیلی نہیں کی جا رہی۔
