Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

 اسلام آباد،پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد،پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد،پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

 اسلام آباد،پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

 

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

ذرائع کے مطابق پشاور، ملاکنڈ، بونیر، ہری پور، دیر بالا، ٹیکسلا، داؤد خیل، گجرات، سوات، باجوڑ، بنوں اور شانگلہ سمیت مختلف علاقوں میں زمین لرز اٹھی۔

محکمہ موسمیات کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، جبکہ گہرائی 234 کلو میٹر تھی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی پہاڑی سلسلے میں تھا۔
تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلے کے جھٹکوں کے دوران شہریوں نے کلمہ طیبہ کا ورد کیا اور ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481