پٹرول5روپے66 پیسے،ڈیزل1روپے39 پیسے فی لیٹر سستا
اسلام آباد: وزیراعظم کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5.66 روپے فی لیٹر کمی، نئی قیمت 263.02 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت میں 1.39 روپے فی لیٹر کمی، نئی قیمت 275.41 روپے فی لیٹر،مٹی کا تیل کی قیمت 3.26 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 181.71 روپے فی لیٹر اورلائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 2.74 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 162.76 روپے فی لیٹرمقرر کی گئی ہے۔
