کابل میں دھماکے کی اطلاعات،طالبان حکومت تحقیقات کر رہی ہے
کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکے کی آواز سنی گئی۔ طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ دھماکے کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں اور ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
افغان میڈیا کے مطابق، کابل میں دو دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے، تاہم مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
