عمران خان کیخلاف9مئی کیس کا جیل ٹرائل دوبارہ بحال
راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل ایک بار پھر بحال کر دیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت نے جیل ٹرائل کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے بعد کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے راولپنڈی پولیس کو اضافی سکیورٹی انتظامات کے لیے مراسلہ بھیج دیا ہے۔
یاد رہے کہ 15 ستمبر کو پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل عدالت منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس کے تحت عمران خان کو انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا گیا تھا۔
تاہم اب حکومتِ پنجاب نے وہ نوٹیفکیشن واپس لے کر جیل ٹرائل بحال کر دیا ہے۔
