Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حکومت اورعوامی ایکشن کمیٹی کےمذاکرات کامیاب،معاہدہ طے پاگیا

حکومت اورعوامی ایکشن کمیٹی کےمذاکرات کامیاب،معاہدہ طے پاگیا

حکومت اورعوامی ایکشن کمیٹی کےمذاکرات کامیاب،معاہدہ طے پاگیا

مظفرآباد: حکومت پاکستان کی اعلیٰ سطحی کمیٹی اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، دونوں فریقین کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔ سرکاری اعلامیہ کچھ دیر میں جاری کیا جائے گا۔

 

ذرائع کے مطابق مذاکرات کا پہلا دور تقریباً دو گھنٹے جاری رہا، جس کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے دھیرکوٹ میں اپنے ساتھیوں سے مشاورت کے لیے وقت مانگا تھا۔ بعدازاں دوسرا دور بھی خوشگوار ماحول میں منعقد ہوا۔

 

وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بھیجی گئی حکومتی ٹیم نے کشمیری عوام کے بیشتر عوامی مفاد سے متعلق مطالبات تسلیم کر لیے ہیں، جبکہ باقی چند مطالبات کے لیے آئینی ترامیم درکار ہیں جن پر بات چیت جاری ہے۔

 

طارق فضل چوہدری کے مطابق حکومت کا مؤقف ہے کہ تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں، اور توقع ظاہر کی گئی ہے کہ تمام معاملات پُرامن مذاکرات کے ذریعے طے پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ’’آزاد کشمیر زندہ باد اور پاکستان پائندہ باد ہمارا مشترکہ عزم ہے‘‘۔

 

ابتدائی مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر میں امن و استحکام چاہتی ہے کیونکہ دشمن ملک ہمیشہ عدم استحکام سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہے۔

 

وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ بات چیت خوشگوار ماحول میں ہوئی اور مسائل کو باہمی افہام و تفہیم سے حل ہونا چاہیے۔

 

عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے بھی مذاکرات کے بعد اپنے دیگر ساتھیوں سے مزید مشاورت کے لیے وقت طلب کیا۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم اپنے ساتھیوں کے جائز مطالبات میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور وزیراعظم شہباز شریف ذاتی طور پر اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481