Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ڈی آئی خان،سیکیورٹی فورسز کاآپریشن،13 دہشت گرد جہنم واصل

ڈی آئی خان،سیکیورٹی فورسز کاآپریشن،13 دہشت گرد جہنم واصل

 

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی میں 13 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک کر دیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشن خوارج گروہ "فتنہ الخوارج” کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشتگرد علاقے میں مختلف جرائم میں ملوث تھے، جن میں دسمبر 2023 میں درابن خودکش دھماکے کی سہولت کاری بھی شامل ہے۔

پاک فوج کا کہنا ہے کہ یہ دہشتگرد سرکاری افسران اور عام شہریوں کے اغواء اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔ علاقے میں باقی خوارج کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481