Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ڈیرہ اسماعیل خان:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں7 خوارج ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں7 خوارج ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں7 خوارج ہلاک

 

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ مارے جانے والوں میں تین افغان اور دو خودکش بمبار بھی شامل تھے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن 20 ستمبر کو اس وقت کیا گیا جب علاقے میں بھارتی حمایت یافتہ گروہ "فتنۃ الخوارج” کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ علاقے کو کلیئر کرنے کے لیے سرچ اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ دیگر دہشت گردوں کا بھی خاتمہ کیا جا سکے۔

 

بیان میں مزید کہا گیا کہ توقع ہے افغان حکومت اپنی ذمہ داری نبھائے گی اور اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے گی۔ پاک فوج نے دوٹوک مؤقف اپنایا ہے کہ وہ ملک کو بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی سے پاک کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ فورسز نے ایک بار پھر خیبرپختونخوا میں خوارجیوں کے منصوبے ناکام بنائے اور قوم ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کو ملک میں کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481