سکھیکی:اکیڈمی کی چھت گرنے سے 7 افراد جاں بحق
سکھیکی: ایک اکیڈمی کی چھت گرنے کے باعث 5 طلبا سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ تب پیش آیا جب بچے اکیڈمی میں تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ ملبے تلے ابھی بھی کئی بچے دبے ہوئے ہیں اور انہیں نکالنے کے لیے امدادی ٹیمیں مسلسل کام کر رہی ہیں۔
حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے اور ملبے تلے پھنسے افراد کو جلد محفوظ مقامات پر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
