کیچ آپریشن،آئی ای ڈی دھماکے میں5جوان شہید،5 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے شیر بندی میں کلیئرنس آپریشن کے دوران آئی ای ڈی دھماکے میں پاک فوج کے پانچ جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں کیپٹن وقار احمد، نائیک عصمت اللہ، لانس نائیک جنید احمد، لانس نائیک خان محمد اور سپاہی محمد ظہور شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق علاقے میں جاری کارروائی کے دوران بھارتی سرپرستی یافتہ گروہ الہند کے پانچ دہشت گرد بھی ہلاک کیے گئے۔
