9مئی کے بعد سے ان کا پاسپورٹ بلاک ہے،گنڈا پور
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 9 مئی کے بعد سے ان کا پاسپورٹ بلاک ہے، جس کی وجہ سے اگر افغانستان میں جرگہ میں شرکت کرنا پڑے تو وہ کیسے جا سکیں گے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ انہوں نے پاسپورٹ کے لیے درخواست دی ہے لیکن ابھی تک وصول نہیں ہوا۔ افغانستان میں جرگہ میں شرکت کے لیے پاسپورٹ ضروری ہے۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی اجازت دیں تو وہ بغیر پاسپورٹ کے بھی افغانستان جا سکتے ہیں، تاہم بانی سے ملاقات کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔
