نیپالی آرمی چیف کی مظاہرین سے مذاکرات کی اپیل
کھٹمنڈو: نیپالی فوج کے سربراہ جنرل اشوک راج نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ فوج قومی اتحاد اور ملکی سلامتی کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے مظاہرین سے اپیل کی کہ احتجاج کے دوران تحمل سے کام لیں کیونکہ بدامنی کے باعث قیمتی جانوں اور بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہو چکا ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ امن و امان کا قیام اور قومی یکجہتی سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت بھی کیا۔
دوسری جانب کٹھمنڈو میں کرفیو کے باوجود مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، جن میں اب تک 21 افراد ہلاک اور تقریباً 200 زخمی ہو چکے ہیں۔
