مری،ڈکیتی کے دوران جلایا گیا نوجوان جان کی بازی ہار گیا
راولپنڈی( ) مری میں دوران ڈکیتی سفاکیت کا نشانہ بننے والا نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ گیامقتول فہد زاہد ستی ایبٹ آباد کے علاقے بیروٹ خورد کا رہائشی تھا اورمری میں نجی ہوٹل میں ملازمت کرتا تھا واضح رہے کہ چند روز قبل مقتول کو دوران ڈکیتی نامعلوم ملزمان نے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی۔ فہد زاہدستی کوشدید زخمی حالت میں ہولی فیملی اسپتال منتقل کیا گیا تھا تفصیلات کے مطابق سرکل بکوٹ کی یوسی بیروٹ (بیروٹ خورد) کے گاؤں لہورکس سے تعلق رکھنے والا کمسن نوجوان فہدزاہدستی، جو مری میں ایک ہوٹل پر کام کرتا تھا 28 اگست کو نماز فجر پڑھنے کیلئے ھوٹل سے نکلا تو راستے میں کچھ نوجوانوں نے اسے روکا اور تلاشی لی لیکن اس کے پاس سے جب کچھ نہ ملا توسفاک ملزمان نے فہد ستی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس کے نتیجے میں وہ جھلس کر شدید زخمی ہو گیا۔فہد ستی کو شدید زخمی حالت میں ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج فہد ستی دم توڑ گیاواقعے کے ساتھ روز گزر جانے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار کر نے میں نا کام رہی۔
