عمران خان کے بھانجے کی درخواست ضمانت منظور
انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان کے صاحبزادے شاہ ریز کی ضمانت منظور کر لی۔
عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا۔
خیال رہے کہ اس کیس میں شاہ ریز کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کیا ہوا ہے۔
