کوئٹہ:سریاب روڈ پر دھماکا، 4 افراد جاں بحق، 17 زخمی
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب روڈ پر زور دار دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے۔
ترجمان سول اسپتال کے مطابق جائے وقوعہ سے لاشیں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب ہونے والا دھماکا بظاہر خودکش حملہ معلوم ہوتا ہے۔ واقعے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ تحقیقات کو آگے بڑھایا جا سکے۔
