ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
راولپنڈی،اسلام آباد،لاہور، پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے(earthquake) کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلہ رات 12 بج کر 17 منٹ پر آیا،جس کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی،
زلزلہ آتے ہی شہری گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے،ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاکستان میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
