ایبٹ آباد،گلیات کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ،مری روڈ بند
ایبٹ آباد (آئی این پی)ایبٹ آباد کے علاقے گلیات بٹنگی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے مری روڈ بند ہوگیا، لینڈ سلائیڈنگ سے دونوں طرف گاڑیوں کی آمد و رفت بند ہے جبکہ متعدد مقامات پر سیاحوں کے بھی پھنسنے کی اطلاعات ہیں تاحال متعلقہ اداروں کی جانب سے روڈ نہیں کھولا جا سکا، حالیہ بارشوں سے گلیات میں مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بتایاگیا ۔
٭٭٭٭٭٭
