چاند نظر نہیں آیا،یکم ربیع الاول کل ہو گی
کراچی (آئی این پی)ملک میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول(کل) بروزمنگل 26 اگست کو ہو گی ، جشن میلاد النبیﷺ 6 ستمبر کو منایا جائے گا ۔ملک میں ربیع الاول 1447 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت کراچی میں ہوا،اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کراچی کے ممبران، وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندگان شریک ہوئے ،اس کے علاوہ اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ، پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے جبکہ چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کیا۔ ۔اجلاس میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں۔ملک میں یکم ربیع الاول بروز منگل 26 اگست کو ہوگی اور 12 ربیع الاول (عید میلادالنبیﷺ) 6 ستمبر بروز ہفتہ کو ہوگی۔اس موقع پر محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ چاند کی عمر 32 گھنٹے تھی اور اسے شام 7 بج کر 3 منٹ سے 7 بج کر 44 منٹ تک نظر آنا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ملک کے بیشتر حصوں میں بارش اور ابر آلود موسم کی وجہ سے چاند نظر آنے کے امکانات پہلے ہی کم تھے۔
