وانا میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا،2 افراد جاں بحق،14زخمی
جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے وانا رستم بازار میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے۔
ڈی ایس پی عمران اللہ کے مطابق ریموٹ کنٹرول بم دھماکا پولیس موبائل وین کے قریب ہوا، ڈی ایچ کیو اسپتال وانا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
