ٹرمپ کا پاک امریکہ تجارتی معاہدہ کا اعلان
پاکستان اور امریکا کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں بڑی پیش رفت، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدہ مکمل ہو چکا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ٹریڈ ڈیل حتمی شکل اختیار کر چکی ہے اور اب دونوں ممالک توانائی کے شعبے، خصوصاً تیل کی تنصیبات کی ترقی کے لیے باہمی اشتراک سے کام کریں گے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت ایک آئل کمپنی کے انتخاب کے مرحلے میں ہیں جو اس پارٹنرشپ کی قیادت کرے گی۔
انہوں نے مستقبل کی جھلک دکھاتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے ایک دن پاکستان، بھارت کو تیل فروخت کرتا نظر آئے۔
یہ بھی پڑھیں:۔ بھارت پاکستان کیخلاف سیمی فائنل کھیلنے سے مُکر گیا
ادھر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ نہ صرف پاکستان کی معیشت کے لیے خوش آئند ہے بلکہ خطے میں توانائی کے توازن کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔ امریکا نے بھارت پر 25 فیصد ٹیکس ٹھوک دیا
یاد رہے کہ چند روز قبل ہی صدر ٹرمپ نے بھارت پر سخت تنقید کرتے ہوئے اس پر 25 فیصد ٹیرف اور اضافی جرمانے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد پاک-امریکا تجارتی معاہدہ نئی جہتوں کا پیش خیمہ سمجھا جا رہا ہے۔
