پی ٹی آئی کا کوئی ایم پی اے نہیں ٹوٹے گا، عمر ایوب
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمرایوب نے کہا کہ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا اپنا راستہ ہے اور ہمارا اپنا راستہ ہے، ہم دونوں کا ہدف ایک ہے، راستہ الگ الگ ہے۔
عمر ایوب نے کہا کہ ہماری تحریک تحفظ آئین و قانون کے لیے ہے، ملک میں آئین و قانون کی پاسداری نہیں ہورہی۔
اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختوںخوا اسمبلی میں ہمیں کوئی خطرہ نہیں ہے، ہمارا کوئی ایم پی اے نہیں ٹوٹے گا۔
