Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

قلعہ عبداللہ میں خونی تصادم، 5 افراد جاں بحق

قلعہ عبداللہ میں خونی تصادم، 5 افراد جاں بحق

قلعہ عبداللہ میں خونی تصادم، 5 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں معمولی تکرار پر 2 قبیلوں میں خونی تصادم شروع ہوگیا، متحارب فریق ایک دوسرے پر جدید بڑے چھوٹے ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کر رہے ہیں، اب تک کی اطلاعات کے مطابق تصادم میں 5 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 

لیویز ذرائع نے بتایا کہ دونوں قبائل کے درمیان مسلح تصادم کا واقعہ ذاتی چپقلش کا نتیجہ ہے، واقعے کے بعد علاقے میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے۔

 

لیویز ذرائع کے مطابق خونی تصادم میں مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی افراد کو سول ہسپتال چمن اور قلعہ عبداللہ منتقل کیا جارہا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق صورتحال پر قابو پانے کے لیے علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، قبائل کے درمیان لڑائی کے بعد کوئٹہ چمن شاہراہ سمیت دیگر اہم شاہراؤں پر ٹریفک کی آمدورفت بھی عارضی طور پر معطل ہو گئی ہے۔

 

لیویز ذرائع نے مزید بتایا کہ ایف سی، لیویز اور پولیس کی بھاری نفری نےعلاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے تاہم کاکوزئی اور بدوان قبائل کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481