پاکستان، آذربائیجان کے 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری معاہدے
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیرِ معیشت نے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر کی ملاقات کے بعد معاہدے پر دستخط ہوئے
یہ بھی پڑھیں:۔ راہول سنگھ کا پاکستان کی عسکری برتری کا اعتراف
حتمی و مفصل معاہدے پر آذربائیجان کے صدر کے دورۂ پاکستان کے دوران دستخط کیے جائیں گے۔
وزیرِ اعظم شہبازشریف نے آذربائیجان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ای سی او سربراہ اجلاس میں وفد کے ہمراہ شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:۔ خیبرپختونخوا کی 11 سینیٹ نشستوں پر الیکشن کا شیڈول جاری
انہوں نے کہا کہ اجلاس کے کامیاب انعقاد پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کو مبارک باد پیش کرتا ہوں
، پاکستان میں سرمایہ کاری پر آذربائیجان کے صدر کے مشکور ہیں۔
