ایران کا 100 سے زائد ڈرونز سےاسرائیل پر جوابی حملہ
ایران کا 100 سے زائد ڈرونز سےاسرائیل پر جوابی حملہ کردیا
اسرائیلی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چند گھنٹوں میں ایران کی طرف سے 100 سے زائد ڈرونز اسرائیل کی جانب آئے، اگلے کچھ گھنٹے ہمارے لیے مشکل ہیں۔
قبل ازیں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے پہلے ہی خبردار کر دیا تھا کہ اسرائیل سخت سزا کا انتظار کرے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے ایرانی قوم کو مخاطب کر کے کہا تھا کہ آج صبح صہیونی ریاست نے ہماری سرزمین پر شیطانی اور خون آلود ہاتھوں سے ایک سنگین جرم کا ارتکاب کیا، دشمن نے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر اپنی فطرت کو پہلے سے زیادہ بے نقاب کر دیا۔
انہوں نے کہا تھا کہ اسرائیل کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں، اللہ نے چاہا تو ایران کی مسلح افواج کے مضبوط بازو اسرائیل کو سزا دیئے بغیر نہیں رکیں گے۔
