Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بجلی بلوں میں کمی کیلئے پاور ٹیرف کم کرنے کا اعلان

مریم نواز نے12 اضلاع کے ترقیاتی پروگرام کی منظوری دیدی

بجلی بلوں میں کمی کیلئے پاور ٹیرف کم کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب پاور کمپنیوں کا ٹیرف کم کرنے کی منظوری دیدی، وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 26 واں اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں 101 ایجنڈا پوائنٹس غور کیا گیا۔عوام کو ریلیف کے لئے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے بجلی کے بلوں میں کمی کیلئے پاور ٹیرف کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب رضاکارانہ طور پر بجلی کے نرخ کم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب کی پاور کمپنیوں کا ٹیرف کم کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے حکم پر ٹیرف میں 30سے40فیصد تک کمی ہوسکے گی۔ صوبائی کابینہ نے قائد اعظم تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ اور پنجاب تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ کے ٹیرف میں کمی کی منظوری دی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ لوگ پاکستان مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کرتے ہیں، .ہم جو کہتے ہیں کرکے دکھاتے ہیں۔صوبائی کابینہ کے اجلاس میں سمبڑیال کا ضمنی الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی گئی
اجلاس میں پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کو 400ملین روپے گرانٹ کی منظوری دی گئی
۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں گندم کے 5لاکھ 14ہزار کاشتکاروں کو فی ایکڑ پانچ ہزار سبسڈی کی ادائیگی مکمل ہوچکی۔ گندم کے مزید پانچ لاکھ کاشتکاروں کی تصدیق کا عمل مکمل ہونے کے بعد ادائیگی کر دی جائے گی۔ کسان کارڈ کے ذریعے دوسرے مرحلے میں 63ارب مہیا کیے گئے اور کاشتکاروں نے 18ارب روپے کی کھاد خرید لی ہے۔ کابینہ نے چیف منسٹر ویٹ پروگرام 2025کی منظوری دے دی۔ پنجاب کی پہلی ”ایئر پنجاب پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی“کے قیام کی منظوری دی گئی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481