Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ممکن ہے،بلاول

کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ممکن ہے،بلاول

کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ممکن ہے،بلاول

نیو یارک میں پاکستانی مستقل مشن کے ترجمان نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارلیمانی وفد پاکستانی مشن پہنچ گیا۔ بلاول بھٹو نے دورہ نیو یارک کا آغاز ایک غیر ملکی چینل کو انٹرویو سے کیا۔

پاکستانی مستقل مشن کے ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا کہ پاکستان امن چاہتا ہے، یہ امن وقار، طاقت اور سفارتکاری کے ذریعے حاصل ہوگا۔

ترجمان پاکستانی مستقل مشن کے بلاول بھٹو نے کہا جموں و کشمیر کے تنازع کے حل کے بغیر پائیدار امن ممکن نہیں، جنگ بندی کو مستقل امن کی طرف لے جانا چاہیے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ممکن ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا انڈس واٹر ٹریٹی کی معطلی بین الاقوامی قانون اور معاہدہ جاتی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی ہے، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی نے خطرناک مثال قائم کی ہے، اس کے علاقائی امن و سلامتی پر اثرات ہوں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے بین الاقوامی برادری پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کے لیے اپنا کردار ادا کرے، بھارت کے ساتھ جموں و کشمیر، سندھ طاس معاہدے اور دہشتگردی پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کا شکار رہا ہے، سیاسی قیادت، مسلح افواج اور عام شہری سب دہشت گردی سے متاثر ہوئے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا بھارت نے بین الاقوامی سرحد کی صریحاً اور کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے جارحیت کی، پاکستان نے بھارتی جارحیت پر اپنے دفاع میں کارروائی کی۔ پاکستان کی عسکری اور سفارتی فتح نے بھارتی قیادت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481