ہم اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں،بلاول- پشاور میں ہماری ریلی پر حملہ کے پی حکومت کی کرپشن چھپانے کی ناکام کوشش ہے
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں صوبہ بچاو تحریک کے سلسلے میں پی پی پی ریلی پر حملے کی مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں انھوں نے کہا خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے پرامن احتجاج کا راستہ روک کر دراصل بدترین کرپشن کو چھپانے کی ناکام کوشش کی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا خیبر پختونخوا میں لاقانونیت اور بیروزگاری کے خلاف احتجاج کرنے والے پرامن سیاسی کارکنوں پر آنسوگیس کی شیلنگ قابل افسوس ہے۔
https://x.com/Ch_ManzoorAhmed/status/1927029847206801566
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، خیبر پختونخوا کی کرپٹ اور نااہل صوبائی حکومت کا تعاقب جاری رکھیں گے۔انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے نہتے سیاسی کارکنوں پر تشدد کرکے بزدلی کا ثبوت دیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں صوبہ بچا تحریک آج صوبے کے ہر شہری کی آواز بن چکی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہم لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، ہمارے کارکنان خیبر پختونخوا کی کرپٹ حکومت کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔ انھوں نے کہا پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کا اصل فاشسٹ چہرہ آج خیبر پختونخوا کے عوام نے دیکھ لیا
