خیرپور:دو برادریوں میں مسلح تصادم،4افراد جاں بحق، 5 زخمی
خیرپور کے قریب ڈرب مہرشاہ کا علاقہ میدان جنگ بن گیا،
اچھن اور کلیری برادری کے دو گروپوں میں مسلحہ تصادم 4افراد ہلاک 15سے زائد زخمی ہوگئے
پولیس کی بھاری نفری نے علاقے میں کشیدہ صورتِ حال پر قابو پا کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔
ایس ایس پی خیرپور حسن سردار نیازی کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ دونوں برادری کے درمیان پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔
پولیس نے بتایا کہ 3 سال قبل بھی دونوں برادریوں کے درمیان تصادم میں 3 افراد قتل ہو چکے ہیں۔
