مسلم (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے بجلی کےنرخوں میں ریکارڈ کمی پر وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ شہبازشریف کی کاوشوں سےملک درست سمت پر گامزن ہوچکا ہے۔
نوازشریف نے گھریلو اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کےنرخ کم کرنے پروزیراعظم کی ٹیم کو سراہا اور کہا کہ بجلی سستی کرنےسےنہ صرف عوام کو ریلیف ملے گا بلکہ ایکسپورٹ بھی بڑھے گی۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے دور میں ہی ہمیشہ عوام کومعاشی ریلیف ملتا ہے، مہنگائی میں مسلسل کمی لیگی بہترین معاشی پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، ملک میں ترقی کی راہیں کھل رہی ہیں جس سے نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔
