گوادر،دہشتگردوں کی فائرنگ،6افراد جاں بحق
بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر خونریزی کا واقعہ پیش آیا ہے،
گوادر میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے چھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کلمت کے علاقے میں پیش آیا،
یہ بھی پڑھیں:۔ بازاروں میں خواتین کے تحفظ کیلئےویمن پولیس سکواڈقائم
جہاں دہشتگردوں نے گوادر سے کراچی جانے والوں پر فائرنگ کی۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ میں 5 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا
یہ بھی پڑھیں:۔ ٹانک میں ڈی ایس پی کی وین پر دہشتگردوں کا حملہ
جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ایک شخص کا تعلق ملتان سے ہے
جبکہ دیگر کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
دوسری جانب تربت میں نامعلوم سمت سے فائر کیا گیا
مارٹر گولا گھر پر گرنے سے 6 افراد زخمی ہوگئے۔
