ایبٹ آباد،سوزوکی پک اپ حادثہ،2جاں بحق،11 زخمی
ایبٹ آباد کے علاقے دہمتوڑ میں سکول کے بچوں سے بھری سوزوکی پک اپ پل سے نیچے جاگری ۔ حادثہ کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت دو افراد جان بحق اور 11 زخمی ہو گئے. زخمیوں میں دو کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ زرائع کے مطابق سوزوکی پک اپ سفید رنگ نمبر C-5950 اپ میں ٹوٹل 14 طالبات اور ٹیچرز سوار تھے۔ جاں بحق افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جبکہ زخمیوں کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جان کی بازی ہارنے والوں میں ایک ڈرائیور اور ایک اسٹوڈنٹ شامل ہیں۔حادثہ میں زخمی ہونے والے 2 مریضوں کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے جبکہ دیگر مستحکم ہیں۔اس موقع پر ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر داود اقبال بھی خود ا ایمرجنسی پہنچ گئے اور تمام تر علاج معالجے کا جائزہ لیا۔زخمیوں میں حبیب علی ولد رویز، عطاالرحمان ولد قیصر محمود، عبداللہ ولد وقاص، عبیر فاطمہ دختر قیصر خان،محمد کیف ولد مظہر، صوبیہ بی بی زوجہ افتخار ،عصمہ دختر ساجد حسین، زوجاجہ جنت دختر وقاص خان، طوبہ نور دختر ممتاز خان، زینب دختر قیصر خان،عبدالمنان ولد قصر خان، محمد علی ولد محمد اشتیاق شامل ہیں۔جان بحق افراد میں ڈرائیور عامر ولد علی اکبر اور اسٹوڈنٹ رومیسہ بی بی دختر صابر شامل ہیں۔
