ڈی آئی خان،موٹر سائیکل اور گاڑی میں تصادم،2افراد جاں بحق
ڈیرہ اسماعیل خان (آئی این پی)خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل اور گاڑی میں تصادم سے 2افراد جاں بحق ہو گئے۔حادثہ میں شاہراہ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹرسائیکل سوار مخالف سمت میں آنے والی گاڑی سے ٹکرا نے گئے ، حادثہ کا شکار ہونے ہونے والے دور موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے مرنے والے دو افراد کی لاشیں مقامی ہسپتال میں منتقل کیں جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔
