Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ،کامیاب نہیں ہونے دیں گے،علی امین گنڈاپور

آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ،کامیاب نہیں ہونے دیں گے،علی امین گنڈاپور

آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ، کامیاب نہیں ہونے دیں گے،علی امین گنڈاپور

 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آئینی ترامیم کی کھل کر مخالفت کردی۔ پشاور میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اسلام امن کا پیغام دیتا ہے اور ہم پر امن لوگ ہیں، میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارےدلوں سے نفرتیں نکالے۔ آئینی ترامیم پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ یہ آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ ہے اور ہم اس کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، انہوں نے سوچا بھی کیسے یہ جمہوریت کے ہوتے ہوئے ایسا بل لائیں گے۔ علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں،ہم پارلیمنٹ میں ان کو شکست دیں گے، ہم اپنے جائز حق کے لیے کھڑے رہیں گے،اس طرح کا بل پاس ہونا تو دور کی بات ہے،اسمبلی میں بھی نہیں پیش کرسکتے۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپورنےقومی رحمت العالمین ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عید میلاد النبی ﷺ کے پر مسرت موقع پر پوری امت مسلمہ خصوصاً اہل پاکستان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،عشرہ رحمت العالمین ﷺ کے انعقاد پر محکمہ مذہبی امور اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،حضور ﷺ کی ولادت نہ صرف عالم اسلام بلکہ پوری انسانیت کے لئے باعث رحمت ہے، آپ ﷺ سے محبت اور آپﷺ کی تعلیمات کی پیروی ایمان کا بنیادی تقاضا ہے۔  وزیراعلیٰ کے پی نے کہاکہ آپﷺ کا اسوہ حسنہ تمام انسانیت کےلئے مشعل راہ ہے،آپﷺ کی آفاقی تعلیمات زندگی کے تمام شعبوں کا احاطہ کرتی ہیں، آپﷺ نے خواتین، بچوں، یتیموں،اقلیتوں اورغلاموں سمیت سب کے حقوق کا واضح تعین کیا ہے،آپﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر انسان دنیا اور آخرت میں کامیابی سے ہمکنار ہو سکتا ہے۔ سردارعلی امین گنڈاپورنے مزید کہاکہ آپﷺ نے انسانیت، محبت، امن،عدل و انصاف اور ظلم کےخلاف اٹھ کھڑے ہونے کا درس دیا، آپﷺ کا خطبہ حجتہ الوداع ایک ایسا منشور ہے جو رہتی دنیا تک بنی نوع انسان کے لئے رہنمائی کا سرچشمہ ہے،اسلام جنگوں سے نہیں بلکہ آپﷺ کی حسن سیرت اور کردار سے پھیلا،غیر مسلموں نے آپﷺ کے عملی کردار سے متاثر ہوکر اسلام قبول کیاکیونکہ آپﷺ نے لوگوں کو عملی نمونہ پیش کرنے کے بعد انہیں اسلام کی طرف راغب کیا۔  علی امین گنڈاپور نے کہاکہ آپﷺ نے ہمیشہ اصلاح کا موقع دیا اور فتح مکہ کے بعد سب کے لئے عام معافی کا اعلان کیا،ہمیں اپنے بچوں کو آپﷺ کی ان عظیم تعلیمات سے روشناس کرانا ہوگا،آنے والی نسلوں کو آپﷺ کا بتایا ہوا راستہ دکھائے بغیر اسلامی فلاحی معاشرے کا قیام ممکن نہیں۔ سردارعلی امین گنڈاپور نے کہاہمیں فخر ہے کہ ہمارے لیڈر عمران خان نے بین الاقوامی سطح پر اسلام اور ناموس رسالتﷺ کے بارے میں مؤثر آواز اٹھائی اوربین الاقوامی سطح پر امت کی نمائندگی کی،انکی کوششوں کی وجہ سے اب عالمی سطح پراسلامو فوبیا کے خلاف دن منایا جاتا ہے،اسلام امن کا مذہب ہے اورہمیں اپنے عمل سے ثابت کرنا ہے کہ ہم پرامن لوگ ہیں۔ کانفرنس میں وزیراعلیٰ نے عشرہ رحمت العالمینﷺ کی مناسبت سے منعقدہ حسن قرآت اورنعت خوانی میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنےوالوں میں انعامات  بھی تقسیم کئے،کانفرنس کے آخر میں ملک کی تعمیر وترقی،خوشحالی،استحکام اور امن و امان کےلئے خصوصی دعا کی گئی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481