Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فیض حمید کے وعدہ معاف گواہ بننے کی پیشگوئی نہیں کرسکتا،خواجہ آصف

فیض حمید کے وعدہ معاف گواہ بننے کی پیشگوئی نہیں کرسکتا،خواجہ آصف

فیض حمید کے وعدہ معاف گواہ بننے کی پیشگوئی نہیں کرسکتا، خواجہ آصف

خواجہ آصف نے کہا کہ خود بانی پی ٹی آئی کو پتا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کی ساری کہانی کا کُھرا بانی پی ٹی آئی کی طرف جائے گا۔ بانی پی ٹی آئی جو کچھ کرتے رہے ہیں، فیض حمد اس سب سے باخبر آدمی ہیں۔ معاملات زیادہ عرصہ معلق نہیں رہیں گے، سب چند دنوں میں طے ہو جائے گا۔

انکا کہنا تھا کہ اختر مینگل کو انگیج کرنا ضروری ہے۔ استعفیٰ واپس لینے کیلئے انکے خدشات دور کرنا چاہئیں۔ اختر مینگل سے بات چیت ہوسکتی ہے اور کرنی چاہیے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اختر مینگل کے ذریعے کہلوایا جائے کہ ہم بلوچستان کے مسائل حل کریں گے۔ بلوچستان کی بہتری کیلئے کئی مواقع ضائع کیے گئے۔ بلوچستان کی محرومیوں کی وجہ سے وہاں ملک دشمن عناصر کو تقویت ملی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ان تمام وجوہات کو ختم کرناچاہیے جن کی وجہ سے بلوچستان میں مسائل ہو رہے ہیں۔ نواز شریف، شہباز شریف اور دیگر لیڈر ماضی میں قومی ڈائیلاگ کا کہہ چکے ہیں۔

انھوں نے کہا پی ٹی آئی میں 4 گروپ بن چکے ہیں۔ پی ٹی آئی والے سیاسی جماعتوں سے بات کرنا نہیں چاہتے۔ وہ بار بار اسٹیبلشمنٹ کو آوازیں لگاتے ہیں، انکے نزدیک سیاسی جماعتوں کی وقعت نہیں۔

انھوں نے کہا میں نہیں سمجھتا کہ اسٹیبلشمنٹ ان مذاکرات میں شامل ہونا چاہتی ہو۔ نواز شریف نے میٹنگ میں ایسی کوئی بات نہیں کی جیسا تاثر دیا جا رہا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ محمود اچکزئی سیاسی جماعتوں سے بات کرتے ہیں تو ہم خیر مقدم کریں گے۔ اگر محمود اچکزئی کے ساتھ کچھ باتوں پر اتفاق ہوتا ہے تو کیا بانی پی ٹی آئی اسے مانیں گے۔ محمود اچکزئی نے کہا وہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے حق میں نہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومتوں میں کھربوں روہے کے پی میں دفن ہوئے۔

انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سازش اور وارداتیں کی ہیں، 2018 میں آر ٹی ایس بٹھا کر انھیں جتایا گیا، جو باجوہ اور فیض کا جوائنٹ وینچر تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481