Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی پی پنجاب نےمریم حکومت کیخلاف شکایات کے انبار لگا دیئے

مریم نواز جلاوطنی میں روتی کیوں تھیں؟ وجہ بتا دی

پیپلزپارٹی پنجاب کی تنظیم بلاول بھٹو کے سامنے مریم نواز کی صوبائی حکومت کے خلاف پھٹ پڑی اورشکایات کےانبارلگادیئے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں پیپلزپارٹی پنجاب کے عہدیداران مریم نواز حکومت کے خلاف پھٹ پڑے اور شکایات کے انبار لگا دئیے۔ ارکان نے شکوہ کیا کہ پنجاب حکومت نہ ارکان اسمبلی کو اہمیت دیتی ہے اور نہ ہی بیوروکریسی سے تعاون کر رہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ لگتا ہے پنجاب کی انتظامیہ کو پی پی کے بارے میں خصوصی ہدایات ملی ہیں۔پیپلز پارٹی ارکان پنجاب اسمبلی کے ترقیاتی کام نہیں کیے جا رہے ہیں۔ پی پی ارکان صوبائی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت تحریری معاہدے پر پیش رفت نہیں کر رہی۔ بلاول زرداری پی پی پنجاب کے تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھیں۔

بلاول بھٹو پی پی پنجاب کے اراکین کے تحفظات نوٹ کرتے رہے۔ بلاول زرداری نے پنجاب حکومت کے رویے پر حیرانگی اور پریشانی کا اظہار کیا اور پی پی پنجاب کے تحفظات وزیراعظم تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔ دوسری جانب بلاول زرداری کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف بلاول زرداری کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔ بلاول زرداری ملاقات میں تحریری معاہدے پرعملدرآمد میں تاخیر کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھائیں گے۔ اور پنجاب کے پارٹی رہنماؤں کے تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481