Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

راولپنڈی،9 مئی واقعے کے وعدہ معاف گواہ منحرف

راولپنڈی،9 مئی واقعے کے وعدہ معاف گواہ منحرف

راولپنڈی،9 مئی واقعے کے وعدہ معاف گواہ منحرف

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں 9 مئی واقعے کے وعدہ معاف گواہ منحرف ہوگئے۔

 

سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی اور عمر تنویر بٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت میں 164 کے بیان سے متعلق درخواست دائر کر دی۔

 

درخواست میں کہا گیا کہ ہم نے عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن کر کوئی ایسا بیان کسی مجسٹریٹ کے سامنے یا تحریری طور پر نہیں دیا، ہمیں عمران خان نے ہمیشہ ہمیں پرامن جدوجہد کا درس دیا، عمران خان کے خلاف سنگین نوعیت کے الزامات سے متعلق ہمارے بیانات کی کوئی حقیقت نہیں۔

 

واثق قیوم اور عمر تنویر بٹ کی جانب سے محمد ایڈووکیٹ فیصل ملک نے درخواست دائر کی، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے درخواست کو ریکارڈ کا حصہ بنا لیا۔

 

اے ٹی سی راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف درخواست پر آج ہی اڈیالہ جیل میں سماعت کریں گے۔

 

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز اصف اڈیالہ جیل پہنچ گئے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سینیٹر اعظم خان سواتی بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے جبکہ ملزمان کے متعدد وکلا بھی اڈیالہ جیل پہنچنا شروع ہو گئے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481