Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ایچ اے مری میں بوٹینکل گارڈن قائم کرے گی،طاہر وٹو

پی ایچ اے مری میں بوٹینکل گارڈن قائم کرے گی،طاہر وٹو

لاہور، 23 جون: لاہور کی پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی مری میں جدید بوٹینکل گارڈن قائم کرے گی۔
آج یہاں جاری ایک بیان میں ڈائریکٹر جنرل محمد طاہر وٹو نے بتایا کہ بوٹینکل گارڈن دس ایکڑ رقبہ پر قائم کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ اس سال کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ اس بوٹینکل گارڈن میں جاپانی سکورہ اور پرفیوم باغات کے علاوہ جھیل اور پھولوں سے آراستہ سرنگ بھی بنائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد منصوبہ ہے جس میں بچوں کے لیے پلے ایریا، زپ لائن، سکائی برج اور گلو گارڈن کی تفریحات بھی موجود ہوں گی۔ اسی طرح شائقین کے لئے پارکنگ کا بندوبست بھی کیا جائے گا۔ طاہر وٹو نے بتایا کہ بوٹینکل گارڈن میں عوام کی دلچسپی کے لیے واٹر للی، ٹیولپ، ٹائگر للی، جرینیم اور پہاڑی علاقوں میں پائے جانے والے مختلف اقسام کے پودے لگائے جائیں گے۔ طاہر وٹو نے مزید کہا کہ پی ایچ اے اس سال دسمبر میں لاہور میں ٹیولپ کے پھولوں کی نمائش کا بندوبست بھی کرے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481