Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ہماری تحریک میں مولانا فضل الرحمان آن بورڈ ہیں، بیرسٹر گوہر خان

ہماری تحریک میں مولانا فضل الرحمان آن بورڈ ہیں، بیرسٹر گوہر خان

جو لوگ کرپٹ سسٹم کے بینیفشری ہوتے ہیں وہ کبھی مثبت اقدامات نہیں کرتے، تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ہماری تحریک میں مولانا فضل الرحمان آن بورڈ ہیں، جے یو آئی کے ساتھ مشترکہ جلسہ بھی ہوسکتا ہے، تحریک انصاف کی لیڈرشپ رواں ہفتے جے یو آئی سے ملاقات کرے گی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جو لوگ کرپٹ سسٹم کے بینیفشری ہوتے ہیں وہ کبھی مثبت اقدامات نہیں کرتے، تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی، ہم چاہتے ہیں قانون اور آئین کی بالادستی پر بات ہو۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہم نے دیکھا ہے ہمارے کیسز میں آئین، رولز اور قانون نظر نہیں آتے، عدلیہ سے پُرامید ہیں، سرگودھا میں ہمارے نمائندوں کو عدالتوں میں پیش ہونے سے روکا گیا، لوگ گھروں میں جلسے کرتے ہیں، اس پر پرچے ہوجاتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیس پر کیس بنائے جارہے ہیں، ہمارے خلاف کریک ڈاؤن تو پہلے سے جاری ہیں، آج شبلی فراز کے گھر پر انسداد تجاوزات والے پہنچ گئے، حکومت عوامی مسائل پر بات نہیں کرتی، اسپیکر کو کئی بار کہا کہ آپ ہاؤس کے کسٹوڈین بنیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے مسلمانوں نے مودی کو مسترد کیا، بھارت کے لوگوں نے بی جے پی کو مسترد کردیا۔

بیرسٹرگوہر خان نے یہ بھی کہا کہ ذاتی طور پر نہیں سمجھتا کہ وزیراعظم کا دورہ چین سود مند تھا، وزیراعظم کو چین میں ڈپٹی میئر نے ویلکم کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481