Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پشاور:سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی

پشاور:سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی

پشاور:سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے حسن خیل میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں دہشت گردوں کے سرغنہ ایاز عرف محمد اور احمدی عرف کوچی ہلاک جبکہ 2 دیگر زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن 30 اور 31 مئی کی درمیانی شب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا مؤثر انداز میں پتہ لگایا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا سرغنہ ایاز عرف محمد اور دہشت گرد احمدی عرف کوچی مارا گیا جبکہ دو دیگر دہشت گرد زخمی ہو گئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے، اہل علاقہ نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا، مزید کہنا تھا کہ علاقے میں موجود کسی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481