ہیکرز نے اسلام آباد سیف سٹی سسٹم کو ہیک کرکے حساس نوعیت کا ڈیٹا چوری کرلیا۔ذرائع کے مطابق ہیکرز کے حملے کے بعد اسلام آباد سیف سٹی اتھارٹی کا سسٹم آف لائن کر دیا گیا۔ہیکنگ کی یہ واردات گزشتہ جمعرات کو ہوئی،
اس دوران نامعلوم ہیکرز سسٹم کے بنیادی سرور میں گھسے اور حساس نوعیت کے ریکارڈ تک رسائی حاصل کی۔ہیکرز کے حملے کے بعد خودکار سکیورٹی نظام کے تحت سسٹم کے سرورز بند ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سرور بند ہونے سے اتھارٹی کا تمام سسٹم مفلوج ہو کر رہ گیا، متبادل سرورز نہ ہونے سے سسٹم کو چالو رکھنا ناممکن تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرورز تک رسائی کے لیے ناگزیر تمام ایپلی کیشنز بند کر دی گئیں، اسلام آباد پولیس کا سسٹم ڈاؤن ہونے سے آن لائن تمام سہولیات متاثر ہوئیں، اور پولیس کو مقدمات آنلائن کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔اس دوران اسلام آباد کے تھانوں میں عارضی طور پر آن لائن کام روک دیا گیا .
ذرائع کا کہنا ہے کہ سسٹم کو ٹھیک کرنے کے لیے کام جاری ہے،اور اس کی بحالی میں دو روز لگ سکتے ہیں۔
Attack of hackers on Islamabad Safe City system,اسلام آباد سیف سٹی سسٹم پرہیکرز کی یلغار
