ہمارے 9 مئی کے ملین مارچ کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، فضل الرحمان
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارے 9 مئی کے ملین مارچ کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میںگفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ ان کی پارٹی کے 9 مئی کے ملین مارچ کا پی ٹی آئی کے 9 مئی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن نتائج پر نواز شریف خود مجھ سے زیادہ پریشان ہیں، وہ میرے دوست اور بڑے بھائی ہیں اس لیے مجھے بخوبی پتہ ہے کہ ن لیگی قائد پریشان ہیں۔
جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ وہ ن لیگ سے دوستی رکھنا چاہتے تھے، ن لیگ انہیں حکومت میں آنے کا کہہ رہی تھی۔ لیکن میں چاہتا تھا کہ ن لیگ بھی اپوزیشن میں آکر بیٹھے اور حکومت پی ٹی آئی کو دے دی جائے۔
