مری اور گلیات میں دو روز سے گرج چمک کے ساتھ جاری موسلا دھار بارش نے موسم مزید سرد کر دیا۔ طوفانی بارش اور آندھی سے کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں۔
بارش اور تیز رفتار ہواؤں سے بجلی کا نظام بھی ایک بار پھر درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ مری شہر اور ملحقہ دیہی علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی۔
دوسری طرف ملک بھر سے سیر و تفریح کہ لیے بڑی تعداد میں مری آئے سیاح برفباری کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
شدید بارش سے ٹریفک کا نظام بھی شدید متاثر ہے۔جس کہ باعث مقامی افراد کہ ساتھ ساتھ سیاحوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
