top header add
kohsar adart

میرے باس صرف بانی پی ٹی آئی ہیں اور کوئی نہیں، شیر افضل مروت

 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی کا شوکاز نوٹس یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ عمر ایوب ان کے باس نہیں، باس صرف بانی پی ٹی آئی ہیں، جو بانی پی ٹی آئی کہیں گے وہ کریں گے۔

نجی ٹی وی  کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ پارٹی میں مجھ سے کچھ لوگ ناخوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علی ظفر کے فیصلے کا علم مجھے کل ہوا، مجھے ابھی پتا نہیں کون علی ظفر کی جگہ لے گا۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ چیئرمین کےلیے جو نام بانی پی ٹی آئی فائنل کریں گے کل تک پتہ چل جائے گا۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ الیکشن ہونے کے بعد ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، میں نے یہ کہا الیکشن میں مینڈیٹ چوری پر جو احتجاج ہونا چاہیے وہ نہیں ہوا۔

انہوں نے واضح کیا کہ بیرسٹر گوہر کی نااہلی پر کوئی بات نہیں کی، انکا دوست ہوں۔ بیرسٹر گوہر سے وکالت کے باعث کافی عرصے سے تعلق ہے۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ جب بیرسٹر گوہر کا نام تجویز کیا گیا تھا اس وقت میں نے بھی انکا نام تجویز کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ نوٹس کی سیاست مجھے نہیں پسند، نوٹس کا جواب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد دوں گا۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ میرے لیے شوکاز نوٹس پہلے بھی تیار ہوئے تھے، ورکرز کا پسندیدہ ہوں اس لیے میں ان کو نہیں پسند۔

انہوں نے کہا کہ عمر ایوب میرے باس نہیں، میرے باس بانی پی ٹی آئی ہیں، بانی پی ٹی آئی جو کہیں گے وہ کروں گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More