Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کراچی میں دھاندلی کے خلاف احتجاج۔بدترین ٹریفک جام۔خواتین سمیت متعدد گرفتار

b216af58 d84e 4401 b4ec bbda55ce1e0a

مبینہ انتخابی دھاندلی کیخلاف کراچی میں جے یو ائی سمیت مختلف جماعتوں کی جانب سےشارع فیصل اور نیشنل ہائی وے سمیت کئی مقامات پر احتجاج کیا گیا جس سے شہر میں کئی گھنٹے تک بدترین ٹریفک جام رہا، مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کے ساتھ پولیس کی شیلنگ، دن بھر انکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا۔

شارع فیصل پر نرسری کے مقام پر احتجاج کے باعث نرسری سے ایف ٹی سی تک ٹریفک کی روانی شدیدمتاثر ہوئی ۔5 ہزاروں شہری گاڑیوں میں پھنسے رہے اور پیدل چلنے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا رہا۔

ہفتے کے روز کراچی کی مختلف شاہراہوں پر مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کیا جارہاہے۔

کراچی میں شارع فیصل کارساز پر بھی جے یو آئی، جماعت اسلامی اور دیگر جماعتوں کا احتجاج جاری رہا۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر شیلنگ کی جس دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔

اس کے علاوہ الیکشن میں مبینہ دھاندلی پر مظاہرین نے ٹول پلازہ پر بھی احتجاج کیا جس سے کراچی حیدرآباد موٹر وے پر ٹریفک معطل ہوگئی۔

پروازوں کا شیڈول بھی متاثر

شارع فیصل پر احتجاج کی وجہ سے مسافروں کو کراچی ائیرپورٹ پہنچنے میں دشواری کا سامناہے جس وجہ سے فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر ہواہے۔

فلائٹ شیڈول متاثر ہونے سے کراچی سے دبئی، کراچی سے مسقط، کراچی سے لاہور اور کراچی سے اسلام آبادکی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔

سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرنیوالے متعدد مظاہرین گرفتار

کراچی پولیس نے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے والے قومی عوامی تحریک کے کارکنان کو حراست میں لے لیا، درجنوں کی تعداد میں قومی عوامی تحریک نے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کیا جس میں خواتین بھی شامل تھیں۔

انتظامیہ نے سندھ اسمبلی میں نو منتخب ارکان کی تقریب حلف برداری کے باعث سکیورٹی انتظامات سخت کر رکھے تھے اور علاقے میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی تھی اس کا اعلان رات گئے کر دیا گیا تھا۔

پولیس نے احتجاج کرنے والے کارکنان منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج بھی کیا اور قومی عوامی تحریک کے 10 کارکنان کو حراست میں لے لیا جن میں خواتین کارکنان بھی شامل ہیں۔

 

Protest against rigging in Karachi. Worst traffic jam. many arrested including womenکراچی میں دھاندلی کے خلاف احتجاج۔بدترین ٹریفک جام۔خواتین سمیت متعدد گرفتار


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481