Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پشین،انتخابی دفتر کے قریب دھماکہ،17افراد جاں بحق

پشین،انتخابی دفتر کے قریب دھماکہ،8افراد جاں بحق

 

پشین کے حلقہ پی بی 47 میں سیاسی جماعت کے دفتر کے قریب دھماکا ہوا ہےجس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

پشین کے علاقے خانوزئی میں انتخابی امیدوار اسفند یارکاکڑ کے انتخابی دفتر پر خودکش دھماکا ایسے وقت میں ہوا ہے، جب عام انتخابات میں محض ایک روز باقی ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، دھماکے کے باعث 30 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں کوئٹہ کے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور نقصان کا تعین کیا جارہا ہے جبکہ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ۔

الیکشن کمیشن کا نوٹس

الیکشن کمیشن نے ضلع پشین میں سیاسی جماعت کے دفتر پر دھماکے کا نوٹس لے لیا ، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ واقعے میں ملوث افراد کیخلاف فوری کارروائی کی بھی ہدایت کردی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481