Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نواب شاہ اور بدین میں ٹریفک حادثات، 7 افراد جاں بحق، 22 زخمی

نواب شاہ اور بدین میں ٹریفک حادثات، 7 افراد جاں بحق، 22 زخمی

سندھ کے مختلف شہروں نواب شاہ اور بدین میں ٹریفک حادثات میں 7 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے۔
بدین کے شہر تلہار کے قریب موٹرسائیکل اور کار میں ٹکر ہوگئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ بدین میں تلہار شاہراہ پر بقادار اسٹاپ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کار اور سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل میں زوردار ٹکر ہوگئی،

جس کے باعث کار الٹ گئی اور موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد سمیت 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوئے۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نعمان ملاح، واحد ملاح، معشوق جونیجو اور شھزاد شیدی کے ناموں سے ہوئی ہے۔
زخمیوں کو پہلے تلہار اسپتال اور بعد میں بدین ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ چاروں لاشوں کو بھی بدین ڈی ایچ کیو منتقل کردیا گیا۔
نواب شاہ میں قاضی احمد روڈ پربینظیر بھٹو یونیورسٹی کی بس اور مسافر وین میں تصادم ہوا، حادثے میں وین میں سوار 3 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، حادثے میں مسافر وین تباہ ہوگئی جبکہ وین کی باڈی کو کاٹ کر زخمیوں کو نکالا گیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481