محکمہ جنگلی حیات نے گلیات میں چھاپہ مار کر چیتے اور لومڑیوں کی متعدد کھا لیں برامد کر لیں۔
اس حوالے سے موصولہ تفصیلات کے مطابق11 جنوری 2024 کو، ایوبیہ نیشنل پارک میں اٹیچ سب ڈویژنل وائلڈ لائف آفیسر کے طور پر خدمات انجام دینے والے اہلکار احتشام نے ڈپٹی رینجر اور فیلڈ اسٹاف کے ساتھ مل کر ایک کامیاب آپریشن کی قیادت کی،
جس کے نتیجے میں گلیات میں ایک دکان پر چھاپہ مارا۔ آپریشن کے دوران لومڑی کی مختلف انواع پر مشتمل کپڑے کی مختلف اشیاء ضبط کی گئیں جن میں غیر ملکی اقسام کی نایاب بلیوں اور چیتے کی کھال بھی شامل ہیں۔
ضبط کی گئی اشیاء میں 23 بھوری لومڑی کی کھال کی پٹی، ایک کالی لومڑی کی کھال کی پٹی اور ایک سفید فاکس فر کی پٹی شامل ہیں،
جن میں کل 25 فاکس فر اسکارف سٹرپس ہیں۔
محکمہ جنگلات اور جنگلی حیات خیبر پختون خوا کے ترجمان الرحمن کے مطابق نایاب بلیوں کی دو کھالیں، گوشت خور مختلف جانوروں کی کھال سے بنی پانچ ٹوپیاں، خاص طور پر چیتے کی کھال، اور چیتے کی کھال سے تیار کردہ دو چھوٹے لیڈیز ہینڈ بیگ بھی ضبط کی گئی اشیاء میں شامل ہیں۔
علاوہ ازیں کارروائی کے نتیجے ملزم کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔ تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ دکان پر حال ہی میں خریدی گئی اشیاء کراچی سے آئی ہیں۔ تمام ضبط شدہ اشیاء ضروری کارروائی کے بعد نمائش کے لیے پشاور چڑیا گھر کے میوزیم میں منتقل کر دی جائیں گی۔
