میانوالی سے بانیٔ پی ٹی آئی کے کاغذاتِ نامزدگی دوسری مرتبہ جمع کرا دیے گئے۔
بیرسٹر لامیہ نیازی اور بلال عمر بودلہ نے این اے 89 کے لیے کاغذات جمع کروائے ہیں۔
اس حوالے سے بلال عمر بودلہ کا کہنا ہے کہ حالات کی سنگینی کی وجہ سے دوسری مرتبہ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس کا فیصلہ بھی معطل ہو گا
اور بانیٔ پی ٹی آئی الیکشن میں بھی حصہ لیں گے۔
بلال عمر بودلہ نے مزید کہا ہے کہ بلے کا نشان پی ٹی آئی کو واپس مل جائے گا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے بغیر الیکشن کو کوئی نہیں مانے گا۔
