top header add
kohsar adart

کراچی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دکاندار جاں بحق،شہریوں نے 3 ڈکیت مار دیئے

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے دکاندار کو قتل کردیا،

کراچی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دکاندار جاں بحق،شہریوں نے 3 ڈکیت مار دیئے
کراچی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دکاندار جاں بحق،شہریوں نے 3 ڈکیت مار دیئے

شہریوں کے مبینہ تشدد سے تینوں ڈکیت بھی مارے گئے۔

 

ایس ایس پی ویسٹ مہزورعلی کا کہناتھا کہ تین ڈاکو لوٹ مار کی غرض سے جانوروں کا چارہ فروخت کرنے والے کی دکان میں داخل ہوئے تھے، ملزموں نے مزاحمت پر دکاندار کو پیٹ میں گولی ماری اور فرار ہونا چاہا،

 

اطراف میں موجود شہریوں نے فائر کی آواز سنی اور تینوں ڈاکوؤں کو گھیرلیا،

شہریوں نے دکاندار پر فائرنگ کرنے والے تینوں ڈاکوؤں کو پکڑ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

ایس ایس پی ویسٹ کا مزید کہناتھا کہ تینوں مبینہ ڈاکوؤں کو تشویشناک حالت میں حراست میں لے کرہسپتال منتقل کیا گیا،

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی نوجوان دکاندار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا

،تینوں ڈاکوبھی طبی امداد کے دوران ہلاک ہو گئے، مقتول کی شناخت شہروز کے نام سے ہوئی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More