حالیہ ہفتے کے دوران ملک میں افراط کی شرح میں 1.16 فیصد کا ہوشربا اضافہ ہوا ہے،جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی سالانہ شرح 42.68 فیصد تک جا پہنچی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 15 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 14 میں کمی اور 22 میں استحکام رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے پیاز 8.4 فیصد، انڈے ڈھائی ، بجلی 2 فیصد اور دال مونگ ایک فیصد مہنگی ہوگئی جبکہ چینی، دال مسور اور کیلوں کے نرخ میں بھی اضافہ ہوا۔
اسی طرح گزشتہ ہفتے ٹماٹر 9.8 فیصد، آلو 4.3 اور مرغی 3 فیصد، چائے کی پتی 2.6 فیصد، ڈیزل 2.3 فیصد اور چاول 2 فیصد سستے ہو گئے، اس کے علاوہ گھی، کوکنگ آئل، آٹا، دال، چنا کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی۔
The annual rate of inflation reached 42 percent,مہنگائی کی سالانہ شرح 42 فیصد تک جا پہنچی
